ویمنزٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اورتھائی لینڈ کے درمیان جاری میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔
تھائی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اورمقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر150 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کیلیے 151 رنز کاہدف دیا ۔ ہدف کے بعد وقفے کے دوران بارش شروع ہو گئی تاہم میچ کو شروع کرنے کیلیے بارش کے تھمنے کا انتظارکیا گیا لیکن بارش نہ رکنے کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والا میچ منسوخ کردیا گیاہے ۔
تھائی لینڈ کی” ناٹاکان چھانٹن “ نے دس چوکوں کی مدد سے 56 رنزکی اننگ کھیلی اور پہلے نمبرپررہیں ان کے بعد ” ناٹایا “ نے 44،چانیدا نے 20 رنزبنائے ۔پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ ، انعم امین اورندا ڈارنے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھایا۔ یہاں یہ امرقابل ذکر ہے کہ پاکستان کی ویمن ٹیم ٹی ٹوٹنی ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہرہو چکی ہے
یہاں یہ امربھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے ویمنزٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں چار میں سے صرف ایک میچ میں کامیاب حاصل کی جبکہ جنوبی افریقہ اورانگلینڈ کے خلاف میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔جویریہ خان کا کہناتھا کہ ہم نے کافی غلطیاں کی ہیں لیکن ہمارے لیے یہ مثبت ٹورنامنٹ تھا۔