کرونا سے بچاؤ کیلیے حفاظتی اقدامات پرعملدرآمد کا مشن، کراچی میں پابندی کے باوجود کھلنے والے 50 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کردی گئی، صدر میں نجی اسکول کی پرنسپل نے رجسٹرارکو دھمکیاں دیں۔
ڈی جی پرائیویٹ انسٹیٹیوشنزنے محکمہ تعلیم کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف دوسرے روز بھی کارروائی کرتے ہوئے مزید 20 اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کردی۔
رجسٹرار پرائیویٹ انسٹیٹوشنز رافعہ جاوید نے انسپیکشن ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے دو روز کے دوران 50 سکولوں کی رجسٹریشن معطل کی۔
انہوں نے چیئرمین میٹرک بورڈ سے ان تمام اسکولوں کے خلاف کارروائی کی بھی سفارش کی ہے،خیال رہے حکومت سندھ نے 13 مارچ تک صوبے کے تمام اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔