آئندہ سال شرح نمو کا ہدف تین فیصد ہوگا۔فائل فوٹو
آئندہ سال شرح نمو کا ہدف تین فیصد ہوگا۔فائل فوٹو

وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کے نئے چیئرمین کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے نئے چیئرمین کی منظوری دیدی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 13 نکاتی ایجنڈے پرغورکیا گیا جس میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) اور پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) کا معاملہ بھی شامل تھا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے نئے چئیرمین پی آئی اے اور نادرا اکاؤنٹس کے مالی سال 30 جون 2019 کے آڈٹ کی منظوری دے دی جبکہ نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں کیے فیصلوں کی توثیق بھی کردی تاہم بھارت سے کیمیکل منگوانے کا معاملہ ایک بار پھرموخرکردیا گیا۔

کابینہ کو کرونا وائرس اوراس کی روک تھام سے متعلق حکومتی اقدامات پربریفنگ دی گئیجبکہ ملک میں بجلی کی رسد، قیمتوں اور بلز کے طریقہ کار سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزرا اوروفاقی سیکریٹریزکی کرونا وائرس اسکیننگ کی گئی تاہم بھی شخص میں اس خطرناک مرض کی تشخیص نہیں ہوئی۔