امریکی ریاست ٹینیسی میں خوفناک طوفانی جھکڑوں نے تباہی پھیلادی،25 افراد ہلاک اور متعددلاپتہ ہوگئے۔کئی عمارات بھی تباہ ہوگئیں۔
برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ طوفانی جھکڑا یسے موقع پر چلے ہیں جب ریاست بھر میں امریکی صدارتی انتخابات کے پرائمری مرحلے میں الیکشن ہورہے ہیں۔
ریاست کے گورنرولیم لی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعدادمیں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ عمارتیں زمین بوس ہونے سے لاپتہ ہوجانے والے افراد کو ڈھونڈنے اوران کی مدد کیلیے ریسکیوٹیمیں اپنا کام کررہی ہیں۔
ولیم لی کے مطابق آج ایک انتہائی افسوناک دن ہے،25افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ انہوں نے سارا دن متاثرہ علاقوں میں ہی گزارا ہے جس سے انہیں اندازہ ہوا ہے کہ صورتحال کس قدرپریشان کن ہے۔
دوسری جانب امریکی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ریاست ٹینیسی،میسوری اورکنٹیکی کو مزید آٹھ طوفانی بگولوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔