افغان صدراشرف غنی نے کہا ہے کہ پہلے افغان طالبان پاکستان کے ساتھ تعلقات ختم کریں،پھرقیدیوں کو رہا کردیں گے ۔
افغان صوبے ننگر ہار میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اشرف غنی نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کے بعد طالبان کے پاس شورش برپا کرنے کا کوئی جواز نہیں۔
انہوں نے طالبان رہنماﺅں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم نے غیر ملکیوں کے ساتھ امن معاہدہ کیا تو اب جہاد کا کیا مطلب ہے ،افغانیوں کا قتل جرم ہے ۔
افغان صدر نے کہا کہ اگر طالبان انٹرا افغان مذاکرات کے تحت قیدیوں کی رہائی چاہتے ہیں تو انہیں یہ بتانا چاہیے کہ وہ کب پاکستان کے ساتھ تعلقات ختم کر رہے ہیں۔