سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹرآشکار داورکا کہنا ہے کہ گولیمار میں گرنے والی عمارت غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تھی۔
آشکار داورنے کہا کہ 20 سال پرانی گراؤنڈ پلس تھری عمارت پر چند ماہ پہلے مزید تعمیرات کی گئیں جبکہ وزن بڑھنے کے نتیجے میں عمارت برابرکی دو عمارتوں پرگرگرگئی۔
انہوں نے کہا کہ بلڈنگ کنٹرول کے عملے کی ملی بھگت سے اس قسم کی تعمیرات ہوتی ہیں۔ متعلقہ اہل کاروں کو معطل کرکے مقدمہ درج کروایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ آج صبح کراچی کے علاقے گولیمار نمبر 2 میں تین رہائشی عمارتیں گرگئیں جس کے نتیجے میں خاتون سمیت6 افراد جاں بحق اور24زخمی ہوگئے جبکہ چوتھی عمارت کو مخدوش قرار دے دیا گیا۔