وفاقی حکومت نے چینی اورگندم کے بحران پر تحقیقاتی رپورٹ جلد منظرپرلانےکا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے قریبی رفقا کو خبردارکردیا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نےکہا کہ گندم اور چینی بحران کے باعث حکومت کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا، عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنے والا ان کی حکومت میں نہیں بچ سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ صرف رپورٹ ہی منظرعام پر نہیں آئے گی بلکہ ذمے داروں کو کیفر کردارتک بھی پہنچائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی پالیسی شفاف گورنس ہے لہٰذا کسی کو بحران پیدا کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔