ویمن ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے بھارت کو پچھاڑکرکے رکھ دیاہے اورریکارڈ قائم کرتے ہوئے پانچویں بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور بھارتی بائولرزکو مارمارکر بھرکس نکال دیا اور جیت کیلئے 185 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں بھارت کی پوری ٹیم صرف 99 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئی , انہیں 85 رنز کے ساتھ دردناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
آسٹریلیا کی جانب سے بیتھ مونے نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے ناقابل شکست 78 رنز بنائے جبکہ اوپننگ پر آنے والی ہیلی نے 75 رنز کی کامیاب اننگ کھیلی اور ٹیم کو جیتوانے میں اہم ترین کردار ادا کیا ۔
ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پوری ٹیم صرف 99 رنز بنانے میں ہی کامیاب ہوئی جبکہ 8 بھارتی پلیئرز ڈبل فگر میں ہی داخل نہیں ہو پائے ۔
آسٹریلوی باولر میگن نے بھارتی بیٹنگ لائن تباہ کر کے رکھ دی ,انہوں نے 3.1 اوورز میں محض 18رنز دیتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ جیس جوناسن بھی پیچھے نہ رہیں اورانہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں اس کے علاوہ سوفی ،ڈیلیسااور نیکولانے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔