دارالحکومت اسلام آباد اقتدار میں عورت مارچ کے شرکا پر بعض افراد کی جانب سے پتھراﺅ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں یوم خواتین پر2 ریلیاں نکالی جارہی ہیں، ایک ریلی کے شرکا نے عورت مارچ میں گھسنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے اسے ناکام بنادیا، پولیس نے دونوں ریلیوں کو الگ کرنے کیلیے بیچ میں قناطیں لگا رکھی تھیں تاہم بعض افراد نے رکاوٹیں توڑ نے کی کوشش کی ۔
دونوں ریلیوں کے شرکانے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ بعض لوگوں کی جانب سے عورت مارچ کے شرکاپر پتھراﺅ بھی کیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پتھراﺅ کی وجہ سے عورت مارچ کے کئی شرکا زخمی ہوگئے، حالات کو کنٹرول کرنے کیلیے پولیس کی مزید نفری کو موقع پر طلب کرلیا گیا ہے۔