افغانستان میں ایک ہی وقت میں دو افراد اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ نے صدر کا حلف اٹھالیا،اشرف غنی نے صدارتی محل میں حلف اٹھایا جبکہ عبداللہ عبداللہ نے ان کی جیت تسلیم کرنے سے انکارکردیا اور سپیدار محل میں ایک الگ تقریب میں انہوں نے بھی حلف اٹھالیا۔
اشرف غنی کی تقریب حلف برداری میں امریکی نمائندہ خصوصی بھی شریک تھے جبکہ اس موقع پرکئی دھماکے سنے گئے جس کی وجہ سے تقریب بھی بدنظمی کا شکار ہوگئی، لوگ بھاگنے لگے جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی،خوش قسمتی سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، اشرف غنی بھی محفوظ رہے ۔
#WATCH Afghanistan: Multiple explosions reported during President #AshrafGhani's oath taking ceremony in Kabul. pic.twitter.com/8N7aYrdAuS
— ANI (@ANI) March 9, 2020
بھارتی خبررساں ایجنسی نے ویڈیو شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ کابل میں افغان صدر اشرف غنی کی تقریب حلف برداری کے دوران متعدد دھماکے سنے گئے جبکہ اس ویڈیو میں لوگوں میں پھیلنے والی بے چینی کو دیکھا جاسکتاہے ۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ کابل میں افغان صدر اشرف غنی کی تقریب حلف برداری کی تقریب کے دوران صدارتی محل میں پانچ راکٹ گرے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
احمد یار نے لکھا کہ کابل میں اشرف غنی کی تقریب حلف برداری کے دوران آگ اور دھماکے سنے گئے، مزید تفصیلات موصول ہورہی ہیں۔
یادرہے کہ اشرف غنی نے عبداللہ عبداللہ کو چالیس فیصد کابینہ کی نشستیں اور ہائی پیس کونسل کی چیئرمین شپ کی پیشکش کی تھی تاہم صدر عبداللہ عبداللہ نے دونوں پیشکشیں مسترد کردیں۔