مقبوضہ کشمیر میں واقع بھارتی فوج کے ایک اڈے میں زوردار دھماکے سے دوافراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع فوجی اڈے میں ہوا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے افرادمزدور تھے جو فوجی بیس میں تعمیراتی کام میں مشغول تھے۔
دھماکہ اس قدرشدید تھا کہ وہاں کھڑی ملٹری کی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔رپورٹس کے مطابق تینوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت فیاض اورگلزارکے نام سے ہوئی۔
دھماکے کی نوعیت ابھی معلوم نہیں ہوسکی تاہم سوشل میڈیا پر چلنے والی کچھ خبروں کے مطابق دھماکہ گیس سلنڈر کی وجہ سے ہوا۔