تمام غیر ملکی افواج 14 ماہ کے اندرافغانستان چھوڑ دیں گی۔فائل فوٹو
ایک پہاڑی علاقے میں غار کے اندر چھپے داعش جنگجوؤں کے خلاف فوجی آپریشن کے دوران

امریکی افواج نے افغانستان سے انخلا شروع کردیا

امریکی افواج نے افغانستان میں دو اڈوں سے فوجی انخلا شروع کردیا۔

ایک امریکی اہلکارنے اپنا نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پرنیوزایجنسی کو بتایا کہ امریکی فوجیوں نے  صوبہ ہلمند کے صدر مقام لشکر گاہ اورہرات میں اڈے سے انخلا شروع کردیا ہے۔
ایک امریکی عہدیدارنے منگل کے بتایا کہ بڑے پیمانے پرتشدد اور سیاسی بحران کے باوجود کابل اور طالبان کے مابین امن مذاکرات کا آغازہونا تھا۔

امریکہ طویل تنازع ختم کرنے کا خواہاں ہے،دوہا میں گذشتہ ماہ ہونے والے معاہدے کی شرائط کے تحت کہا گیا ہے کہ تمام غیر ملکی افواج 14 ماہ کے اندراندرافغانستان چھوڑ دیں گی بشرطیکہ طالبان اپنے وعدوں پرقائم رہیں۔

معاہدے کے تحت امریکہ ابتدائی طورپرجولائی کے وسط تک اپنی فوج کی موجودگی کو تقریبا 12000 سے کم کرکے 8600 تک کردے گا اورملک بھر میں 20 اڈوں میں سے پانچ کو بند کردے گا۔