مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع آننت ناگ میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 4 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا، شہید ہونے والے ایک نوجوان کی شناخت طارق احمد کے نام سے ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن شروع کیا، اس دوران گھر گھر چھاپے مارے گئے اورتلاشی لی گئی جبکہ گھرگھرتلاشی کی آڑ میں کشمیریوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔