لاہورقلندرزکی ٹیم پاکستان سپرلیگ سیزن پانچ کے میچ میں آخرکارملتان سلطانزکو9وکٹوں سے شکست دے کر پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔کرس لین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6چھکوں اور12چوکوں کی مدد سے 52گیندوں پر سنچری بنائی اورناٹ آوٹ رہے،انہیں شاندار بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
Wah Lynn!
Chris Lynn smacks the short ball out of the ground for a flat six.
Play fantasy league at: https://t.co/4caay0eRhc#MSvLQ #HBLPSLV pic.twitter.com/MpOYXdazP0
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 15, 2020
لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور ملتان سلطان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر ملتان نے جیت کیلیے 187 رنز کاہدف دیا۔جسے لاہور قلندرزنے کرس لین اور فخر زمان کے شاندار آغاز نے آسان بنا دیا۔
کرس لین113رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ فخر زمان 57 رنز بنا نے میں کامیاب ہوئے۔ان کے علاوہ کپتان سہیل اختر نے19رنز بنائے۔
ملتان سلطانز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 20اوورز میں 186 رنز بنائے جس میںخوشدل شاہ شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرفہرست رہے اور انہوں نے 29 گیندوں پر 5 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 70 رنز کی اننگ کھیلی۔
ان کے علاوہ شان مسعود نے 42 اور روی بوپارہ نے 33 رنز بنائے۔لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور وائس نے دو اور محمد حفیظ نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
دوسرےسیمی فائنل میں لاہورقلندرزکا مقابلہ کراچی کنگزسے17اپریل کو شام 7 بجےقذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو گا۔
ملتان سلطانزکی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے جس کا مقابلہ پشاور زلمی سےدوپہر2بجے ہو گا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلیے کراچی کنگز کو145رنز کے مارجن سے ہرانا ہوگا جو ناممکن دکھائی دیتا ہے۔
ایونٹ کا فائنل 18 مارچ بروز بدھ کو شام 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔