ایلیکس ہیلز میں کرونا کی علامات ظاہر ہونے کی اطلاعات ہیں۔فائل فوٹو
 ایلیکس ہیلز میں کرونا کی علامات ظاہر ہونے کی اطلاعات ہیں۔فائل فوٹو

پی سی بی نے غیر ملکی کھلاڑی میں کرونا کی تصدیق کر دی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرونا وائرس کے پیش نظر سیمی فائنل اور فائنل منسوخ کر دیے ہیں تاہم پی سی بی کے سی ای او وسیم خان نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ ایک غیر ملکی کھلاڑی میں کرونا وائرس کی علامات تھیں جو وطن واپس جا چکا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وسیم خان نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کو واپس جانے کا آپشن دیا تھا ، پی ایس ایل مکمل کرنے کیلیے بہت اقدامات کیے اور میچ بھی کم کیے،ایک غیر ملکی کھلاڑی میں کورونا کی علامات تھیں تاہم علامات ظاہر ہونے والا غیر ملکی کھلاڑی وطن واپس جا چکا ہے،اس کا نام نہیں بتا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میچز ملتوی کرنے کا مقصد کھلاڑیوں اور آفیشلز کا تحفظ ہے ، پی ایس ایل کو بعد میں دوباری ری شیڈول کیا جائے گا ۔انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ علامات ظاہرہونے والا غیر ملکی کھلاڑی وطن واپس جا چکا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کی کاوشوں کو سپورٹ کر رہے ہیں ، کروناوائرس پوری دنیاکومتاثرکررہاہے،پی ایس ایل کی تمام فرنچائززمکمل تعاون کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشتبہ کھلاڑی کے بعد میچز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ، آج چار ٹیمیں کھیلنے کیلیے تیار تھیں،پی ایس ایل فرنچائززنے بھر پورتعاون کیا ہے ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کچھ دیر قبل رمیز راجہ نے انکشاف کیا کہ انگلینڈ کے بلے باز ایلیکس ہیلز میں کرونا کی علامات ظاہر ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم اس کے بعد تمام براڈ کاسٹرز کے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔