کراچی میں رات بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔فائل فوٹو

 کراچی میں اتوار کی رات سے پیرتک بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ مغربی ہواﺅں کا سسٹم جمعہ سے ملک میں داخل ہو گا جو پورے ملک کو متاثر کرے گا ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں موسم گرم کی پہلی بارش کی پیشگوئی کر دی ہے اور کہاہے کہ مغربی سسٹم 20 مارچ کو ایران سے بلوچستان میں داخل ہو گا جس کے بعد 22 سے 24 مارچ تک کراچی سمیت بالائی سندھ میں بارشیں ہوں گی۔

کراچی میں اتوار کی رات سے پیر تک بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ سکھر،جیکب آباد،لاڑکانہ میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے جبکہ سندھ کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہونے کا امکان ہے ۔

یاد رہے کہ دوسری جانب کرونا کے خوف نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جبکہ چین نے اس جنگ میں کامیابی حاصل کرلی تاہم پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہاہے اور پاکستانی حکومت اس سے نبردآزما ہے ۔ پاکستان میں اس وقت کرونا کے کیسزکی تعداد 307 ہو گئی ہے۔