یونس قدوائی بیرون ملک روپوش ہیں ۔فائل فوٹو
یونس قدوائی بیرون ملک روپوش ہیں ۔فائل فوٹو

دعا منگی اور بسمہ اغوا کیس کے ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے دعا منگی اور بسمہ اغوا کیس میں گرفتار دونوں ملزمان زوہیب اور مظفر کو 25 مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس حکام کی جانب سے دعا منگی اور بسمہ اغوا کیس میں گرفتار دونوں ملزمان زوہیب اور مظفر کو کراچی انسداد دہشتگردی عدالت کے منتظم جج کے سامنے پیش کیا گیا ۔

پولیس حکام نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان نے بسمہ اور دعا منگی کو درخشان کے علاقے سے اغوا کیا ، ملزمان نے مغویوں کے اہلخانہ سے تاوان وصول کیا تھا۔

واضح رہے کہ دعا منگی کے اغوا کے دوران اس کا دوست حارث فائرنگ سے زخمی ہوگیا تھا، جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھی مفرور ہیں اوران کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

پولیس حکام نے عدالت میں استدعا کی کہ ملزمان دہشت گردی کی مزید سنگین وارداتوں میں بھی ملوث ہیں، ان سے مزید تفتیش کرنی ہے لہذا ملزمان کا 14 دن کا جسمانی دیا جائے۔

عدالت نے پولیس کی 14 روزہ جسمانی ریمانڈ استدعا مسترد کرتے ہوئے 6 روز کا جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے 25 مارچ تک کے لیے پولیس کے حوالے کردیا۔