بھارت اورسری لنکا نے عالمی وبا قرار دیئے جانے والے کرونا وائرس کی بڑھتی تباہ کاریوں سے نمٹنے کےلیے حفظ ماتقدم کے طورپرپورے ملک میں کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کرونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نے 22مارچ کو "جنتاکرفیو” لگانے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ تمام شہری صبح 7 بجے سے رات 9 بجے تک جنتا کرفیو پرعمل کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس دوران تمام شہری گھروں میں رہیں، تمام شہری صرف شدید ضرورت کے وقت باہر نکلیں، 60سے 65 برس کے افراد کچھ ہفتوں تک گھر سے باہر نہ نکلیں۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا قوم سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ 10 سال سے کم عمر بچوں کو بھی گھر ہی پر رہنے کی ہدایت کرتا ہوں۔ ہمیں اپنے آپ کرونا وائرس سے بچانا ہوگا۔ادھر سری لنکامیں بھی کرونا وائرس سے بچاﺅ کیلیے ملک بھر میں کرفیوکااعلان کردیا گیا، کرفیو آج شام 6 سے 23 مارچ صبح 6 بجے تک ہوگا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت نے تمام بین الاقوامی پرازوں کو بھی معطل کرنے کا اعلان کیا تھا اور 22 مارچ سے ایک ہفتے تک کسی بھی بین الاقوامی پرواز کو ملک میں اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔