لاک ڈاؤن کے پہلے روزشہربھرسے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر315 افراد کوگرفتارکرلیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سندھ بھرمیں لاک ڈاؤن کا آج پہلا روزہے۔اس دوران شہرقائد میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر46 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 315 افراد کوشہربھرسے گرفتارکیا گیا ہے۔
سندھ میں لاک ڈاؤن کو ’’کئیرفاریو‘‘ کا نام دیا گیا ہے، لاک ڈاؤن کے دوران انتہائی ضرورت کے سوا شہریوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی ہے۔ اشیائے صرف کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورزکھلے ہیں۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 803 جبکہ جس میں سے 352 صوبہ سندھ کے ہیں۔