اتحاد ویکجہتی سے کرونا وائرس کو شکست دیں گے۔آرمی چیف

یوم پاکستان کے موقع پر تمام آباو اجداد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

               
March 23, 2020 · |, اہم خبریں, قومی
آرمی چیف نے خطے میں ہائبرڈ خطرات سے موثر طور پر نمٹنے پر زور دیا ۔فائل فوٹو

آرمی چیف نے خطے میں ہائبرڈ خطرات سے موثر طور پر نمٹنے پر زور دیا ۔فائل فوٹو

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ عزم اور استقلال سے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کریں گے اور اتحاد ویکجہتی سے کرونا وائرس کو شکست دیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر تمام آباو اجداد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، یوم قرارداد پاکستان جدوجہد کی علامت ہے، عزم اوراستقلال سے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کریں گے اوراتحاد ویکجہتی سے کرونا وائرس کو شکست دیں گے۔