وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ ٹرینیں منزل پر پہنچنے کے بعد رک جائیں گی ،ہم آج اس بارے میں اہم فیصلہ کرنے جا رہے ہیں ،کسی بھی ٹرین کو راستے میں نہیں روک سکتے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ لاک ڈاﺅن کیلیے وزارت ریلوے کو اعتماد میں نہیں لیا،مسافروں کا مسئلہ پنجاب نہیں بلکہ سندھ میں ہے ،ناصر شاہ نے فون کیا تھا آج ایمرجنسی میٹنگ بلائی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ریل گاڑیاں آج رات 12بجے کے بعد روک دی جائیں گی ، فیصلے پر عملدرآمد وزیراعظم عمران خان کی حتمی اجازت کے بعد کیا جائے گا ۔
اس حوالے سے شیخ رشید کا کہناتھا کہ ہماری تجویز ہے کہ ملک میں ٹرینیں بند کر دی جائیں تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ چونکہ ہماری تین تین ماہ کی بکنگ ہوتی ہے اوراس کیلیے ایک سے ڈیڑھ ارب روپے ری فنڈ کیلئے چاہیے ہوں گے ، پہلی تاریخ بھی آ رہی ہے تو تنخواہیں بھی دینی ہوں گی ،اس حوالے سے آج دو پہر تین بجے تک فیصلہ ہو جائے گا
انہوں نے کہاکہ مزدور کے گھر کھانے کو کچھ نہیں یہ بڑا بحران ہے ،ملازمین کی تنخواہیں دینامسئلہ بن جائے گا،ایک لاکھ مزدوروں کو تنخواہ کہاں سے دیں گے ؟۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کے معاشی حالات خراب ہیں 15 دن کا خوف ہے۔