4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔فائل فوٹو
4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔فائل فوٹو

پیشوا کا مشورہ۔کینیا میں کرونا سے بچنے کیلیے ڈیٹول پینے والے 59 افراد ہلاک

کرونا وائرس سے بچنے کے لیے کینیا میں ایک پیشوا نے اپنی پیروی کرنے والوں کو ڈیٹول پینے کا مشورہ دیا جس پرعمل کرتے ہوئے کئی افراد نے ڈیٹول کو پی لیا جس کے نتیجے میں 59 افراد ہلاک ہوگئے۔

کینیا پولیس نے ایک بیان میں کہاکہ ایک پیشوا نے لوگوں کو کرونا کے خطرات سے بچا کے لیے ڈیٹول پینے کا مشورہ دیا جس سے ہلاکتیں ہوئیں اور4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے بتایا کہ کل 63 افراد نے ڈیٹول کو پیا جس کے نتیجے میں 59 افراد جان سے گئے۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا کہ دیگر پلیٹ فارمز پر کووڈ19 کے خاتمے کے حوالے سے جعلی معلومات اور افواہیں گردش کر رہی ہیں اورعالمی ادارہ صحت کی جانب سے ان افواہوں پر کان نہ دھرنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس سے دنیا بھر میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 81 ہزار سے زائد ہے۔