سینٹرل جیلوں میں 2 اور ڈسٹرکٹ جیلوں میں ایک سینٹر قائم کیا جائے گا۔فائل فوٹو
سینٹرل جیلوں میں 2 اور ڈسٹرکٹ جیلوں میں ایک سینٹر قائم کیا جائے گا۔فائل فوٹو

تمام خواتین، کم عمر اور معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کی رہائی کا حکم

کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظرلاہور ہائی کورٹ نے صوبے بھرکی جیلوں میں قید تمام خواتین، کم عمراور معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا۔

اس حوالے سے ڈی جی ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے صوبے بھر کے تمام سیشن ججز کو مراسلہ ارسال کر دیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کرونا سے بچائو کیلیے معمولی نوعیت کے مقدمات میں قید ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں متعلقہ سپرنٹنڈنٹس جیلز کو دائر کرنے کی ہدایت کی جائے۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ متعلقہ سیشن ججز ضمانت کی درخواستیں متعلقہ ٹرائل کورٹ میں سماعت کیلیے مقرر کریں گے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سات سال سے کم قید والے ملزمان، کم عمراورخواتین قیدیوں کی ضمانت کی درخواستیں ترجیحی بنیادوں پر منظورکی جائیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے 7 سال سے زائد قید والے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں جیل سپرنٹنڈنٹس براہ راست لاہور ہائی کورٹ میں دائر کریں۔

اسی طرح متعلقہ ڈی پی او قید سے چھوٹنے والے قیدیوں کے عام افراد میں ملنے پر نظر رکھیں گے۔ قید سے چھوٹنے والے قیدیوں کو مکمل تنہائی میں رہنے کا حکم دیا جائے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جیلوں میں داخل ہونے والے نئے قیدیوں کو بھی مکمل تنہائی میں رکھا جائے۔

مراسلے کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی دفعات کے تحت قید ملزمان پران ہدایات کا اطلاق نہیں ہوگا۔