کرونا وائرس کے پیش نظر رائیونڈ میں ہونے والا سالانہ تبلیغی اجتماع بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔
حکومت سے مشاورت کے بعد تبلیغی اجتماع کی مرکزی شوریٰ نے ہدايت جاری کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں موجود تمام جماعتیں انتظامیہ سے تعاون کی پاپند ہوں گی۔ مرکزی شوریٰ نے لوگوں کو اللہ تعالیٰ کے حضور توبہ اور استغفار کرنے کی تلقین کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی شوریٰ کے متفقہ فیصلے کے بعد کرونا وائرس کے پیشِ نظر رائیونڈ تبلیغی اجتماع کو وقتی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ تمام تبلیغی جماعتیں جہاں ہیں، وہیں رہیں گی۔
مرکزی شوریٰ کی جناب سے واضح ہدایات میں کہا گیا ہے کہ تبلیغی جماعتیں گشت، بیان اور مجمع جمع نہیں کریں گی۔ تمام جماعتیں انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں گی۔ تبلیغی جماعت کے کارکنان، مستورات، بچے اور بڑے اللہ تعالیٰ کے حضور توبہ واستغفار کریں۔