ملک بھر میں کرونا وائرس کیخلاف محاذ کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بند کردی گئی ہے لیکن لوگوں نے گڈزٹرانسپورٹ کو ہی سفرکا ذریعہ بنا لیا، ایسا ہی ایک ٹرک انتظامیہ نے روکا جو بظاہر سامان سے بھرا تھا، بارش وغیرہ سے بچانے کیلیے ترپال ڈھانپا ہوا تھا تھا اورساتھ ہی بوریاں رکھی گئی تھیں تاکہ کہیں روکے جانے پر پتہ ہی نہ چل سکے ملاکنڈ انتظامیہ کی طرف سے ٹرک کے پکڑے جانے کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی۔
ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ کی طرف سے ویڈیو جاری کی گئی، اے سی درگئی محب خان نے زرآباد پھاٹک درگئی ناکے پرروک کرتلاشی لی گئی تو درجن سے زائد افراد برآمد ہوگئے، اس دوران ڈرائیور کوموقع پر سزا ہی دی گئی ۔
ایسی ہی کئی اور ویڈیو زاور تصاویر بھی سامنے آچکی ہیں جن کے بارے میں شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے کہ یہ لوگ کس شہر اورکن حالات سے آئے، کسی کو کچھ معلوم نہیں، بعد میں عام لوگوں میں گھل مل جاتے ہیں اورکسی ایک شخص کی وجہ سے بہت نقصان ہوسکتا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ کی طرف سے جاری کی گئی ویڈیو ملاحظہ کریں۔
https://www.facebook.com/dcmalakand/videos/212263113199696/