میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کرونا سے انتقال کرجانے والوں کو کراچی کی مخصوص 5 قبرستانوں میں دفن کیا جائے گا۔
وسیم اختر کی زیر صدارت شہری حکومت کا اجلاس ہوا جس میں طے کیا گیا کہ کرونا وائرس کی وبا کے سبب مرنے والوں کی تدفین شہرکے 5 قبرستانوں میں کی جاسکے گی ۔
میئرکراچی کراچی کے مطابق کرونا وائرس سے انتقال کرجانے والوں کی محمد شا ہ قبرستان، سرجانی ٹائون قبرستان اور مواچھ گوٹھ قبرستان میں تدفین کی اجازت ہو گی۔
وسیم اختر نے کہا ہے کہ کورنگی نمبر6 قبرستان اوراورنگی ٹائون گلشن ضیاقبرستان میں بھی تدفین کی اجازت ہے ۔ نماز جنازہ میں 2 قریبی رشتہ داروں کو شرکت کی اجازت ہوگی۔مئیر کراچی کے مطابق قریبی عزیزوں کو قبرستان میں میت کے آخری دیدار کی اجازت نہیں ہوگی۔
اجلاس میں طے پایا کہ گورکنوں کے لیے حفاظتی لباس کے سلسلے میں پی ڈی ایم اے سے رابطہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ضلع وسطی میں کرونا سے جاں بحق افراد کے لیے نارتھ کراچی کا شاہ محمد شاہ قبرستان مختص کیا گیا ہے اس کے علاوہ ضلع وسطی اورغربی کی میتیں سرجانی ٹاؤن کے قبرستان میں بھی دفنائی جاسکیں گی۔
ضلع جنوبی اورغربی کی میتوں کی تدفین مواچھ گوٹھ کے قبرستان میں ہوگی، جبکہ کورنگی اور ملیر کی میتیں کورنگی 6 نمبرکے قبرستان میں سپردخاک کی جاسکیں گی۔