جتنا زور آج آپ ادھر لگا رہے ہو اتنا حلقے میں لگایا ہوتا تو میں اسمبلی میں ہوتی۔فائل فوٹو
جتنا زور آج آپ ادھر لگا رہے ہو اتنا حلقے میں لگایا ہوتا تو میں اسمبلی میں ہوتی۔فائل فوٹو

فردوس عاشق اعوان کو 15 روز کیلیے قرنطینہ میں بھیجا جائے۔وزیراعظم آزاد کشمیر

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو 15 روز کیلیے قرنطینہ میں بھیجا جائے تاکہ ملک میں انتشارکی فضا نہ ہو۔

مظفرآباد میں میڈیا سے گفتگو میں فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ اللہ کا فضل ہے آج ملک میں انتشار کی فضا نہیں لیکن کچھ لوگ انتشار پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور ایک خاتون ٹی وی پر آکر خوامخواہ باتیں کرتی ہیں۔

انہوں نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ فردوس عاشق اعوان کو 15 دن کیلیے قرنطینہ بھیجا جائے تاکہ ملک میں کوئی انتشاراورفساد نہ ہو۔

ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نکتہ چینی کرتی ہے مگر ہر بات کا جواب ضروری نہیں ہوتا اور اپوزیشن کی مثبت تنقید کو نکتہ چینی نہیں سمجھنا چاہیے۔