چین میں کرونا وائرس کی وبا پھوٹی تو شرح اموات 2 اعشاریہ 3 سے 3 فیصد تک تھی لیکن جیسے ہی یہ وبا دنیا کے دیگر ممالک میں گئی ہے توشرح اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہوگیا ہے۔
ورلڈ او میٹرز کے مطابق دنیا بھرمیں 7 لاکھ 38 ہزار 671 لوگ ایسے ہیں جن میں کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ان میں سے 1 لاکھ 56 ہزار317 لوگ صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 35 ہزار20 افراد موت کی آغوش میں چلے گئے ہیں۔
مجموعی طور پر کرونا وائرس کے بند ہونے والے یا کلوزڈ کیسز کی تعداد 1 لاکھ 91 ہزار 329 ہے۔ کلوزڈ کیسز کے اعتبار سے صحتیاب ہونے والے افراد کی شرح 82 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح بڑھ کر 18 فیصد ہوگئی ہے۔
اس وقت دنیا بھر میں کرونا وائرس کے 5 فیصد (28 ہزار422) افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 95 فیصد مریض (5 لاکھ 18 ہزار 920) تسلی بخش حالت میں ہیں۔