12مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔فائل فوٹو
12مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔فائل فوٹو

پاکستان میں کرونا مریضوں کی تعداد 1865تک جا پہنچی۔25 افراد جاں بحق

ملک بھر میں کرونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار865 ہوگئی جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر25 ہوگئی ہے۔

وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سیل کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کرونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار865 ہوگئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 148 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ ایک مریض دم توڑ گیا، 12مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور58 مریضوں نے وائرس کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی۔

سرکاری اعداد و شمارکے مطابق ملک بھر میں کرونا مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد پنجاب میں ہے، جہاں 653 افراد میں اس کی تشخیص ہوچکی ہے، سندھ میں 627 ، خیبر پختونخوا میں 221، بلوچستان میں 153، اسلام آباد میں 58 ، گلگت بلتستان میں  148 اورآزاد کشمیر میں 6  مریض ہیں۔

سندھ میں 41 کورونا مریض صحتیاب

وزیر صحت سندھ ڈاکٹرعذرا پیچوہو نے تصدیق کی ہے کہ صوبے بھر میں مزید 61 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ جس کے بعد کرونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد 627 ہوگئی ہے۔ اب تک سندھ میں 41 کرونا متاثرہ افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کرونا وائرس اور کچھ احتیاطی تدابیر

کرونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیجئے۔

بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں ۔ سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر اُبھری ہوئی پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں ۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے۔ گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔ اس طرح دن میں ایک مرتبہ گرم بھاپ لینے سے سانس کی نالی اور سائینس کی بھی صفائی ہوجاتی ہے۔