احتساب عدالت لاہور کے جج اسد علی خان نے عدالت اور نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر نوٹس آویزاں کرنے کا حکم جاری کیا
احتساب عدالت لاہور کے جج اسد علی خان نے عدالت اور نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر نوٹس آویزاں کرنے کا حکم جاری کیا

ڈاکٹروں کی نواز شریف کو تنہائی اختیار کرنے کی ہدایت

برطانیہ میں زیر علاج سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ان کے ڈاکٹروں نے کرونا وائرس سے بچنے کے لیے آئسولیشن اختیارکرنے کی ہدایت کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس 5 صفحات پر مشتمل ہے جو برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن سے تصدیق شدہ ہیں۔ یہ رپورٹس 18 مارچ کو جاری کی گئی ہیں،جن کی روشنی میں معلوم ہوا ہے کہ نواز شریف نے سوئٹزرلینڈ کے کچھ ڈاکٹرزکی خدمات بھی حاصل کی ہیں۔ نواز شریف کو اسی ماہ چیک اپ کے لیے جانا تھا لیکن کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے نہیں جا سکے۔

میڈیکل رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف شوگر اور گردوں سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں، ان کی صحت تاحال خراب ہے، ان کے دل کو خون پہنچانے والی شریانیں مکمل فعال نہیں، بہترعلاج کے لیے وہ برطانیہ میں ہی رہیں، ڈاکٹروں نے نواز شریف کو ہدایت کی ہے کہ کرونا وائرس سے بچنے کے لیے آئسولیشں اختیارکریں کیونکہ مختلف بیماریوں کی وجہ سے ان پر کرونا وائرس زیادہ جلدی اثرانداز ہو سکتا ہے۔