سوات میں کرونا سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد3 ہو گئی۔فائل فوٹو
سوات میں کرونا سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد3 ہو گئی۔فائل فوٹو

دنیا بھر میں کرونا سے 8 لاکھ افراد متاثر۔ہلاکتیں39ہزار ہو گئیں

دنیا بھر میں کرونا مریضوں کی تعداد 8 لاکھ سے تجاوزکرگئی جبکہ39ہزارافراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں ایک لاکھ،70 ہزار سے زائد افراد جان لیوا بیماری سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ چین میں پچھترہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوئے۔

امریکہ میں ایک لاکھ64ہزار سے زائد افراد کرونا سے متاثر ہیں اور ہلاکتیں تین ہزار سے تجاوز کر چکی ہیں۔

نیویارک میں بارہ سو سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس کرونا سے  جنگ جیتنے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔

اٹلی میں کرونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ چکی ہے اور چوبیس گھنٹوں میں مزید آٹھ سو بارہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر ساڑھے گیارہ ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں اور ملک میں جاری لاک ڈائون میں بارہ اپریل تک توسیع کردی گئی۔

اسپین میں ایک ہی دن میں مزید 913  افراد کرونا وائرس سے ہلاک ہوگئے اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد8 ہزارسے تجاوزکرگئی۔

فرانس میں3 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ، جرمنی میں 66  ہزار سے زائد افراد کرونا سے متاثر ہیں۔

برطانیہ میں کرونا سے ہلاکتیں چودہ سو سے بڑھ گئی ہیں جب کہ بائیس ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔