کرونا وائرس اوراس سے ہونے والی اموات کے پیش نظر پینٹاگان نے ایک لاکھ مردوں کیلیے کفن( باڈی بیگ ) کا آرڈر دیدیا۔ میڈیا رپورٹس کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ امریکہ میں کرونا وائرس کی وجہ سے دو لاکھ اموات ہوسکتی ہیں ۔
ایک نئی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کو تین سال پہلے ہی کرونا وائرس کے حوالے سے وارننگ دی گئی تھی لیکن امریکہ نے اس سے لڑنے کی کوئی تیاری نہیں کی۔
ایک رپورٹ کے مطابق بدھ کو امریکہ میں کرونا کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 5ہزارسے تجاوزکرگئی ہے ۔ امریکہ کے تقریبا 90 فیصد علاقے لاک ڈاون ہیں لیکن وائرس پھیلتا ہی جارہا ہے ۔
امریکہ میں کرونا وائرس کے اب تک دو لاکھ 15 ہزارکیس سامنے آچکے ہیں ، امریکی حکومت نے اپنے اسٹاک سے مرنے والوں کیلیے پچاس ہزارکفن ( باڈی بیگ ) کا انتظام کرلیا ہے لیکن وائرس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے اس سے تین گنا زیادہ اموات کیلیے کفن کا انتظام کیا جارہا ہے ۔ کیلی فورنیا اور نیویارک جیسی ریاستوں میں لاشوں کو رکھنے کیلیے جگہ تک کم پڑگئی ہے ۔
نیویارک میں بروکلن کے ایک اسپتال کے باہر ایک ریفریجریٹیڈ ٹرک کھڑا کیا گیا تھا ۔ اسپتال میں کرونا وائرس کی وجہ سے مرنے والوں کی لاشوں کو ٹرک میں بھرا جارہا تھا ۔
نیویارک میں کرونا وائرس کی وجہ سے 1139 اموات ہوئی ہیں ۔ یہاں وائرس کے 47 ہزار سے زیادہ معاملات سامنے آئے ہیں ۔ اسپتال کے پاس لاشوں کیلیے باڈی بیگ کم پڑگئے ہیں ۔ لاشوں کو بیڈشیٹ میں لپیٹ کر کام چلایا جارہا ہے ۔
فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی لاشوں کیلیے باڈی بیگ کا انتظام کررہی ہے انہیں بھی نہیں معلوم کہ باڈی بیگ کب تک مل پائے گا ۔
امریکہ میں لاشوں کو ہرے رنگ کی نائیلون کے باڈی بیگ میں رکھا جاتا ہے،اکثراس کا استعمال وار زون میں کیا جاتا ہے یہ باڈی بیگ 7.8 فٹ لمبا اور 3.2 فٹ چوڑا ہوتا ہے ۔