وفاقی کابینہ نے سرکاری ٹی وی کو فائدہ پہنچانے کے لیے بجلی کے بلوں میں وصول کی جانے والی فیس 35 سے بڑھا کر 100 روپے کرنے کی منظوری دے دی۔
سرکاری ٹی وی کی لائسنس فیس کی مد میں بجلی کے بلوں میں عوام سے 35 روپے وصول کیے جاتے تھے جس سے سرکاری ٹی وی ساڑھے 7 ارب روپے سالانہ کما رہا تھا مگراب 65 روپے کا مزید اضافہ کرکے ایک سال میں 21 ارب روپیہ اکٹھا کیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ کی جانب سے یہ اضافہ ایسے وقت کیاگیا ہے جب آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی (اے پی این ایس) اور پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) حکومت کے ذمے 6 ارب روپے کے بقایا جات کی ادائیگی کے لیے بار بار کہہ رہی ہے لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔پی ٹی وی غریب عوام سے 100 روپے زبردستی لےگا جبکہ وہ پرائیویٹ اشتہارات بھی چلاتا ہے۔