پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد3520 ہو گئی جبکہ52 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکی جانب جاری اعدادوشمارکے مطابق آج بروز پیر اب تک کرونا وائرس کے مزید 359 کیسز رپورٹ ہوئے اور5 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جن میں سے پنجاب میں 3 اور سندھ میں 2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
دستیاب اعداد و شمارکے مطابق پنجاب میں اس وقت1685، سندھ 932 اور خیبرپختونخوا405 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔صوبہ بلوچستان میں192 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں82 کورونا وائرس کے متاثرہ کیسز درج کیے گئے ہیں۔
گلگت بلتستان میں210 اور آزاد کشمیر میں 15 کرونا وائرس سے متاثرہ کیسز کا انداراج کیا جا چکا ہے۔ پاکستان میں مجموعی طورپر کرونا کے 257 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
کرونا وائرس کے سبب سندھ میں 17، پنجاب15، خیبرپختونخوا16، بلوچستان1 اور گلگت بلتستان میں3 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کرونا کے61 فیصد مریض بیرون ملک سے آئے اور39 فیصد مقامی ہیں۔
پاکستان میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ کم سے کم کرنے کے لیے جزوی لاک ڈائون کیا گیا ہے۔ ملک میں عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہے اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔