فلوریڈا میں خوفناک آتشزدگی۔3500 گاڑیاں جل کر راکھ

آگ لگنے کے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔حکام

               
April 6, 2020 · بام دنیا
پاک بحریہ کی ٹیم اورفائر ٹینڈرز کیماڑی میں آئل ٹرمینل میں لگی آگ بجھانے میں معاونت کررہے ہیں۔فائل فوٹو

پاک بحریہ کی ٹیم اورفائر ٹینڈرز کیماڑی میں آئل ٹرمینل میں لگی آگ بجھانے میں معاونت کررہے ہیں۔فائل فوٹو

امریکہ کی جنوب مشرقی ریاست فلوریڈاکے بین الاقوامی ایئرپورٹ کے قریب خوفناک آتشزدگی،ہزاروں گاڑیاں جل کر تباہ ہو  گئیں ۔

آگ اتنی ہولناک تھی کہ کئی کلومیٹر دوری سےآگ کےشعلے دیکھے جا سکتے تھے،آگ کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں جبکہ آگ بجھانے کے لیے ہیلی کاپٹرز کا بھی استعمال کیا گیا۔
جمعہ کے روز لگنے والی آگ پر جب قابو پایا گیا تو اس وقت تک 35سو گاڑیاں جل کر تباہ ہو چکی تھیں ۔سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔