فلپائن میں کروناوائرس سے بچاؤ کیلیے بنائے گئے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پرایک شخص کو گولی مار دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق63 سالہ شخص نشے میں تھا اوراس نے پولیس چوکی پر ماموراہلکاروں کو دھمکی دی تھی۔ ہلاک ہونے والے شخص نے کورونا وائرس کے بچاؤ کیلیے منہ پر ماسک نہیں پہنا تھا، پولیس اہلکاروں نے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت تو اس نے مشتعل انداز میں تیز دھارآنے سے حملہ کیا۔
بزرگ کو سمجھانے والے پولیس اہلکار نے اپنے دفاع میں گولی چلائی جو موت کا سبب بنی۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے جس میں کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پابندی نہ کرنے پر شہری کو گولی ماری گئی ہے۔
خیال رہے کہ فلپائن کے صدر روڈریگو دوٹرٹے نے حکم جاری کر رکھا ہے کہ قرنطینہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گولی مار دی جائے۔
انہوں نے رات گئے ٹیلی ویژن پر قومی خطاب میں کہا ’اس وقت حکومتی احکامات کی پیروی کریں کیوں کہ صورتحال اتنی پیچیدہ ہے کہ حکومت کو یہ حکم جاری کرنا پڑا‘۔ کی پیروی کریں کیونکہ یہ بات اہم ہے کہ ہمارے پاس حکم ہے۔
فلپائنی صدر نے کہا کہ ہیلتھ ورکرز اور ڈاکٹروں کو نقصان نہ پہنچائیں، کیونکہ یہ ایک سنگین جرم ہے۔ پولیس اور فوج کو میرے احکامات ہیں کہ اگر کوئی پریشانی پیدا کرتا ہے اور ان کی جان کو خطرہ ہو تو اس کو گولی مار دو۔