دنیا میں کرونا وبا کے باوجود ساتواں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی20 ورلڈ کپ کا شیڈول برقرار ہے۔
ساتواں آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2020 آسٹریلیا میں18 اکتوبر سے 15 نومبرتک کھیلا جانا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ منتظمین کا کہنا ہے کہ ابھی سب کچھ پلان کے مطابق ہے اور فیصلے میں کوئی جلدی نہیں۔
منتظمین کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کے ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ آرگنائزنگ کمیٹی، آئی سی سی اوراراکین کریں گے۔
خیال رہے کہ کرونا وائرس کے باعث کئی لیگزاورکھیلوں کےبین الاقوامی مقابلے منسوخ ہو چکے ہیں، اورٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے منسوخ ہونے کا امکان ظاہرکیا جارہا ہے۔