لاہورہائیکورٹ نے میر شکیل الرحمن کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
لاہورہائیکورٹ میںمیرشکیل الرحمن کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست میں چیئرمین نیب،ڈی جی نیب،احتساب عدالت کے جج اوردیگرکوفریق بنایاگیا،لاہورہائیکورٹ کے 2رکنی بنچ میرشکیل الرحمن اورشاہینہ شکیل کی درخواست پرسماعت کی.
نیب کی طرف سے اسپیشل پراسیکیوٹرفیصل رضا بخاری اورعاصم ممتاز عدالت میں پیش ہوئے،گزشتہ سماعت پر میرشکیل الرحمن کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کرلیے تھے۔
نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ چیئرمین نیب کوویڈیو لنک کے ذریعے تمام حقائق سے آگاہ کیا گیا تھا،آج کل توسپریم کورٹ میں اور حکومتی فیصلے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے ہوتے ہیں،کیس کی تمام کارروائی چیئرمین نیب کے علم میں ہے،ان کی ہدایات پرتحقیقات ہورہی ہیں۔لاہورہائیکورٹ نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد میر شکیل الرحمن کی درخواست ضمانت مستردکردی۔