یہ پہلا موقع ہے کسی برطانوی لیڈر نے وزارتِ عظمیٰ کے دوران شادی کی۔فائل فوٹو
یہ پہلا موقع ہے کسی برطانوی لیڈر نے وزارتِ عظمیٰ کے دوران شادی کی۔فائل فوٹو

برطانوی وزیراعظم کی حالت سنبھل گئی

برطانوی وزیراعظم کے ترجمان نے بتایا ہے کہ کورنا وائرس کوویڈ 19 کے مرض میں مبتلا برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی حالت اب بہتر ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بورس جانسن بغیر کسی آلہ کی مدد سے سانس لے رہے ہیں اور ان میں نمونیا کی تشخیص نہیں ہوئی ہے۔

گزشتہ دنوں کرونا وائرس سے متاثر برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو حالت خراب ہونے پر آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا تھا۔

ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم بورس جانسن کو ڈاکٹروں کی ہدایات کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے کچھ ضروری ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

برطانوی وزیراعظم کو جس وقت اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا عین اسی وقت ملکہ برطانیہ کا قوم سے خطاب ہو رہا تھا جس میں وہ اس عزم کا اظہار کررہی تھیں کہ کورونا کے خلاف جنگ ہم جیتیں گے۔