ایران میں کرونا وائرس سے مزید 131 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہزار سے زائد ہوگئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 67 ہزار 286 ہوگئی ہے۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران میں کرونا وائرس سے صحت یاب افراد کی تعداد 27 ہزار39 ہوگئی ہے۔
دنیا کے 209 ممالک میں کرونا کیسز14 لاکھ 86 ہزارسے تجاوزکرگئے ہیں جبکہ 83 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں۔
کرونا سے متاثرہ 3لاکھ 8 ہزار 549 مریض صحت یاب ہوئے تاہم 47 ہزار915 متاثرہ افراد کی صحت تاحال تشویشناک ہے۔