افغان حکومت کی جانب سے تحریک طالبان افغانستان کے 100 قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔
افغان نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان جاوید فیصل نے بتایا ہےکہ امن مذاکرات کے تحت طالبان کے 100 قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔ قیدیوں کو ایک ایسے وقت میں رہا کیا گیا ہے جب ایک روز پہلے ہی طالبان نے افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
افغان حکومت کی جانب سے قیدیوں کی رہائی میں تاخیرکے باعث طالبان نے بدھ کو ہونے والے مذاکرات میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
امریکہ کی جانب سے قیدیوں کی رہائی نہ ہونے پرافغان حکومت کو امداد میں کمی کی دھمکی دی گئی تھی جس کے بعد طالبان قیدیوں کی رہائی دیکھنے میں آئی ہے۔
خیال رہے کہ فروری میں امریکہ اور طالبان کے مابین طے پانے والے معاہدے میں قیدیوں کاتبادلہ بھی شامل تھا۔ افغان حکومت نے 5 ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کرنا تھا جس کے جواب میں طالبان نے افغانستان کے ایک ہزار قیدی چھوڑنے تھے۔