یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے تشکیل دیے گئے عرب اتحاد نے یمن میں دو ہفتے کے لیے مکمل اور جامع جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ یمن میں جنگ بندی کا اعلان کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
العربیہ کے مطابق عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ یمن میں جنگ بندی آج جمعرات 9 اپریل رات 12 بجے سے دو ہفتے کے لیے نافذ کردی گئی ہے۔ جنگ بندی میں حالات کے پیش نظر توسیع کی جا سکتی ہے۔
خیال رہے کہ یمن میں جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی طرف سے متعدد بار متحارب فریقین، یمن کے حوثی باغیوں اور یمنی حکومت سے اپیل کی گئی تھی۔ یمن کے لیے اقوام متحدہ کےخصوصی ایلچی مارٹن گریفیتھس کی کوششوں سے جنگ بندی عمل میں لائی گئی ہے۔
یمن میں جنگ بندی کے ساتھ ساتھ تمام فریقین میں تنازع کے سیاسی حل کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔