کراچی میں آج لاک ڈاؤن کا 19 واں روزاورمختلف شاہراہوں پرناکہ بندی کا سلسلہ جاری ہے۔
شہر بھر میں جمعے کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہے، دوپہر 12سے ساڑھے3بجے کے درمیان مکمل لاک ڈائون ہوگا، اس دوران تمام دکانیں بند رہیں گی اور کسی کو بھی گھر سے غیر ضروری طور پر باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دوپہر 12 بجے سے ساڑھے 3 بجے تک تمام کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی۔
صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق شہریوں کو آنے جانے اور کسی قسم کی مذہبی تقریبات کی اجازت نہیں ہو گی۔
وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جمعےکولاک ڈاؤن کی پوری طرح پابندی کی جائے، عوام دوپہر12 سے ساڑھے 3 تک اپنے گھروں میں رہیں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کورونا کےخلاف اقدامات کا مقصد عوام کو وائرس سے بچانا ہے، لاک ڈاؤن کے نفاذ سے عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جائے گا۔