کرونا وائرس کے خاتمے اورعلاج سے متعلق سوشل میڈیا پرلوگوں کی جانب سےمختلف ٹوٹکے شیئرکرنے کا سلسلہ جا ری ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق کرونا وائرس کا ابھی تک کوئی علاج دریافت نہیں ہو سکا لیکن بھارت میں ایک بزرگ شہری نے کرونا وائرس کا انوکھا ہی علاج بتایا ہے، برزگ شہری نے الو سے کرونا وائرس کا علاج بتا کر سب کو حیرت میں ڈال دیا۔
بھار ت کے بزرگ شہری کی جانب سے ویڈیو سوشل میڈیا پرڈالی گئی اورکہا گیا ہے اس وبا کو ختم کرنے کیلیے اُلو پر ہاتھ پھیر کر مریض کے پورے جسم پر پھیرا جائے ۔کرونا وائرس ختم ہو جائے گا، بزرگ کا کہنا تھا کہ کرونا سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ۔
لیکن جب پولیس نے بزرگ شہری کا دماغ درست کیا توانہوں نے اپنے ہی علاج کو بکواس قرار دیتے ہوئے کہا کہ کرونا کا علاج الّو میں نہیں بلکہ صرف ڈاکٹروں کے پاس ہے مجھے معاف کر دیں۔
بھارت میں الّو سے کورونا کا علاج بتانے والے بابا کا سافٹ وئیر پولیس نے درست کر دیا pic.twitter.com/7iIa0ZcHuQ
— Ahmed Waqar (@Ahmed_WB) April 9, 2020
خیال رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 95 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ بھارت میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 ہزارکے قریب پہنچ گئی ہے اور بھارت میں کرونا وائرس سے اب تک 288 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔