ان ملزمان کو پل چرخی جیل میں منتقل کیا جائے گا جہاں ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔فائل فوٹو
ان ملزمان کو پل چرخی جیل میں منتقل کیا جائے گا جہاں ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔فائل فوٹو

افغانستان۔مرکزی بینک کے 5 ملازمین اغوا کے بعد قتل

افغانستان کے مرکزی بینک کے 5 ملازمین کو مبینہ طورپرطالبان جنگجوؤں نے اغوا کرکے بیدردی سے قتل کردیا۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے ہرات میں ملک کے مرکزی بینک کے 5 ملازمین کو ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد گھر جانے کے دوران اغوا کرلیا گیا تھا بعد ازاں ایک ویران جگہ سے پانچوں ملازمین کی تشدد زدہ لاشیں مل گئی ہیں۔

ہرات پولیس کے ترجمان عبدالاحد ولی زادہ نے ملازمین کے اغوا اورقتل کی ذمے داری طالبان پرعائد کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ پانچوں ملازمین نے اپنی نقل و حرکت کے حوالے سے مطلع نہیں کیا تھا جس کے باعث وہ جنگجوؤں کے ہاتھ لگ گئے۔

گزشتہ روز بھی صوبے ہرات میں سرکاری اسکول کے 5 اساتذہ کو اغوا کرکے ایک کو قتل کردیا گیا تھا۔ مقتول استاد کی تشدد زدہ لاش کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی تھیں۔ گورنر ہرات نے اس واقعے کی ذمہ داری بھی طالبان پرعائد کی تھی۔

اسی طرح صوبے ہرات میں ہی کنسٹرکشن کمپنی کے 3 ملازمین کو ایک سڑک کی تعمیر کے دوران مسلح افراد اغوا کرکے لے گئے تھے جن کا تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ اغوا کی اس واردات کا الزام بھی طالبان پرعائد کیا گیا تھا۔