اٹلی کرونا سے اموات کی تعداد کے حوالے سے سب سے آگے ہے۔فائل فوٹو
اٹلی کرونا سے اموات کی تعداد کے حوالے سے سب سے آگے ہے۔فائل فوٹو

دنیاکا ہر کونہ کرونا کی لپیٹ میں۔ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک

کرونا سے دنیا بھر میں تباہی پھیل گئی، مرنےوالوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوزکرگئی، 16 لاکھ 30ہزار سے زائدمتاثر ہیں۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو آئی سی یو سے جنرل وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔

دنیاکا ہر کونہ کرونا کی لپیٹ میں ہے، اٹلی کرونا سے اموات کی تعداد کے حوالے سے سب سے آگے ہے جہاں 18,279 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

زیادہ ہلاکتوں کے اعتبار سے امریکا دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں کرونا وائرس 17 ہزار کے قریب زندگیاں نگل چکا ہے اور4 لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کسی بھی شہر میں کرونا مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد نیویارک میں ہے جہاں ایک لاکھ 61 ہزار 500 سے زائد افراد وبا سے متاثراور7 ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔

اسپین میں کرونا سے 15 ہزار 843 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ چین میں کرونا وائرس کے مزید 42 کیس سامنے آ گئے۔ صوبہ ہبئی میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

برطانیہ میں کرونا سے ہلاک افراد کی تعداد 7 ہزار 978 ہو گئی ہے۔کرونا سے جرمنی میں 2 ہزار 607، فرانس میں 12ہزار210، ایران میں 4 ہزار332، ترکی میں 908 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

یورپی یونین کے وزرائے خزانہ نے کرونا وائرس سے متاثرہ یورپی ممالک کے لیے 500 ارب یوروکے امدادی پیکیج پراتفاق کیا ہے۔