عمر فاروق کو اس کے دوست نے قتل کرکے لاش بذریعہ ٹرک کابل روانہ کی تھی۔فائل فوٹو
عمر فاروق کو اس کے دوست نے قتل کرکے لاش بذریعہ ٹرک کابل روانہ کی تھی۔فائل فوٹو

خودسوزی کرنیوالا بیروزگار نوجوان دم توڑ گیا

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں جمعے کے روز خودسوزی کرنے والا اورنگی ٹاون سیکٹر1ڈی کا رہائشی نوجوان دوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق جمعے کے روز فیضان نامی نوجوان نے بیروزگاری سے تنگ آکر جمعہ کو خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی جس کے بعد سے وہ سول اسپتال کے برنس وارڈ میں زیر علاج تھا۔

فیضان کے والد وسیم کے مطابق فیضان کافی عرصہ سے بیروزگار تھا، اس کو کوئی مستقل نوکری نہیں مل رہی تھی، لاک ڈائون سے قبل ہی فیضان بیروزگارہوگیا تھا اورلاک ڈائون کے بعد میری بھی نوکری چلی گئی تھی۔