ملتان کے بعد کراچی میں بھی ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کے 20 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
قومی ادارہ برائے صحتِ اطفال کے مطابق عباسی شہید اسپتال، لیاقت نیشنل اسپتال، ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا اسپتال، سول اسپتال اور شہید بینظیر ٹراما سینٹرکے ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کےافراد کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔
قومی ادارہ برائے صحتِ اطفال کا مزید کہنا ہے کہ آئسولیشن اختیارکرنے والے ڈاکٹروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ادھرآغا خان اسپتال کراچی نے کرونا وائرس کی اسکرینگ اور ٹیسٹ کرنے سے معذرت کرلی،
واضح رہے کہ اس سے قبل ملتان کے نشتر اسپتال کے ڈاکٹرزاور طبی عملے سمیت 18 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ کچھ اسٹاف کے ٹیسٹ کا رزلٹ آنا باقی ہے۔
کرونا کی تصدیق کے بعد 63 ڈاکٹرزاور26 پیرا میڈکس اسٹاف کو احتیاطاً آئسولیٹ کر دیا گیا ہے، ڈاکٹر ز سمیت عملے کے کسی بھی فرد کوگھر نہیں بھیجا گیا ہے۔
اسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ عملے میں کرونا وائرس دو روزپہلے انتقال کرنےو الے ایک مریض سے پھیلا ہے۔