یہ پہلا موقع ہے کسی برطانوی لیڈر نے وزارتِ عظمیٰ کے دوران شادی کی۔فائل فوٹو
یہ پہلا موقع ہے کسی برطانوی لیڈر نے وزارتِ عظمیٰ کے دوران شادی کی۔فائل فوٹو

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اسپتال سے ڈسچارج

کررونا وائرس سے متاثرہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈاکٹرز نے بورس جانسن کو آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے لہذا وہ اپنے دفتری امورسرانجام نہیں دے سکتے۔

بورس جانسن میں دس دن قبل کرونا کی تشخیص ہوئی تھی بعد ازاں حالت بگڑنے پرانہیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم بورس جانسن کو ڈاکٹروں کی ہدایات کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے کچھ ضروری ٹیسٹ کیے  گئے۔

برطانوی وزیراعظم کو جس وقت اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا عین اسی وقت ملکہ برطانیہ کا قوم سے خطاب ہو رہا تھا جس میں وہ اس عزم کا اظہار کررہی تھیں کہ کرونا کے خلاف جنگ ہم جیتیں گے۔