سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی منظوری دے دی گئی، سعودی عرب پاکستان میں آئل ریفائنری، پیٹرو کیمیکل اور معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی زیرِصدارت آن لائن اجلاس میں سولہ قراردادوں کی منظوری دی گئی جس میں پاکستانی حکومت کے ساتھ کی گئی مفاہمتی یادداشتوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
پاکستان میں توانائی کے منصوبوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے، آئل ریفائنری ،پیٹرو کمیکل سمیت معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی منظوری دی گئی، سعودی کابینہ نے روس، امریکہ، بنگلہ دیش، کوریا میں بھی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو حتمی شکل دی۔